سعودی عرب میں انعامات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 11پاکستانی گرفتار

قبضے سے 19 موبائل فون اور 36سم برآمد، پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا،پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 15:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جدہ پولیس نے انعامات کا جھانسہ دے کر تارکین کو بیوقوف بنانے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گیارہ پاکستانیوں پر مشتمل تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق الربوہ محلے کے ایک فلیٹ کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یہ افراد ٹیلیفونک رابطے، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے تارکین کو یہ پیغام بھیجتے کہ فلاں کمپنی یا فلاں تجارتی مرکز کی قرعہ اندازی میں آپ کے نام سے بھاری انعام نکلا ہے۔

مزید تفصیلات جاننے کیلئے نجی کوائف اور بینک اکا?نٹ کی تفصیلات طلب کرتے۔ ان کے قبضے سے 19 موبائل فون اور 36سم برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ یہ طریقہ کار اختیار کر کے تارکین کو دھوکہ دے رہے تھے۔ انہیں حراست میں لے کر پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔