کرپشن کے الزام میں انڈونیشیا کے سابق اسپیکر کو 15سال قید

ستیا نوانتو پر قومی برقیاتی کارڈ اسکیم میں غبن کر کے خزانے کو 170 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے

بدھ 25 اپریل 2018 15:07

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) انڈونیشیا کے سابق اسپیکر ستیا نوانتو کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 36 ہزار ڈالر کے جرمانے کے ساتھ 5 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل کرنے کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جکارتہ میں5 رکنی بینچ نے سابق اسپیکر ستیا یوانتو کے خلاف مقدمے کی سماعت کی جبکہ سابق اسپیکر پر قومی برقیاتی کارڈ اسکیم میں غبن کر کے ملکی خزانے کو 170 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔عدالت نے سابق اسپیکر کو سزاکیعلاوہ علیحدہ سے 7عشاریہ6 ملین ڈالر کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تاہم انہیں گزشتہ برس نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :