بھارتی پارلیمنٹ بھی کاسٹنگ کائوچ سے آزاد نہیں، رینوکا چوہدری

کاسٹنگ کاوچ ہر شعبے میں ہے اور یہی کڑوا سچ ہے،بھارتی رکن پارلیمنٹ کی گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 15:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کانگریس پارٹی کی بھارتی رکن پارلیمان رینوکا چوہدری کا پٹنہ سے ہنگامہ خیز بیان سامنے آگیا، کہا کہ صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں پارلیمنٹ بھی کاسٹنگ کاوچ سے آزاد نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کاسٹنگ کاوچ ہر شعبے میں ہے اور یہی کڑوا سچ ہے، یہ نہ سوچیں کہ پارلیمان یا دفاتر کاسٹنگ کاوچ سے محفوظ ہیں، وقت آگیا ہے کہ بھارت اٴْٹھ کھڑا ہو اور بولے می ٹو۔

رینوکا چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین اور لڑکیوں کا استحصال کوئی آج کی بات نہیں، ایسا ہمیشہ سے ہوتا آ رہا ہے، صرف فلم انڈسٹری کو نشانہ بنانا درست نہیں، وہاں کم از کم روزگار تو ملتا ہے۔رینوکا چوہدری نے بی جے پی حکومت اور بہار حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ بھارت میں ا?ج کل خواتین گھروں سے باہر خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

متعلقہ عنوان :