کشمیریوں کے مصائب جلد ختم ہونے چاہیں، سابق نارویجن وزیراعظم

بے نظیر بھٹو اور ملالہ سے متاثر ہوں، مشال ملک کی جدوجہد بھی متاثر کن ہے،سیمینار سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 15:07

کشمیریوں کے مصائب جلد ختم ہونے چاہیں، سابق نارویجن وزیراعظم
ناروی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم ناروے شیل مانگنے بوندے ویک نے کہا ہے کہ ہم خطے کے مسائل کے حوالے سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کشمیریوں کے مصائب جلد ختم ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کااظہارانھوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسئلہ کشمیر کا حل کے عنوان سے ایک سیمینار کی میزبانی کرتے ہوئے کیا۔سابق نارویجن وزیراعظم نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ کشمیریوں کی مشکلات جلد ختم ہوں گی۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ وہ پاکستان میں جدوجہد کرنے والے خواتین سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے متاثر ہوئے اور اب مشال ملک کی جدوجہد بھی ان کے لیے متاثر کن ہے۔