ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت،

عصمت الله جونیجو بغیر بلائے ہی عدالت پہنچ گئے آج آپ کو نہیں بلایا گیا‘ عدالتی عملے کا سابق ایس ایس پی سے مکالمہ

بدھ اپریل 15:11

ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت پر پر عصمت الله جونیجو بغیر بلائے ہی عدالت پہنچ گئے ، عدالتی عملے نے ان کو آگاہ کیا کہ آج آپ کو نہیں بلایا گیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی عصمت الله جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عصمت الله جونیجو عدالت پہنچ گئے عدالتی عملے نے عصمت الله جونیجو کو آگاہ کیا کہ آج آپ کو نہیں بلایا گیا۔ جس پر عصمت الله جونیجو نے کہا کہ مجھے لیگل برانچ سے کال موصول ہوئی تھی کہ آپ فوری طور پر عدالت پہنچیں میں ایک انکوائری ادھوری چھوڑ کر یہاں پہنچا ہوں عدالتی عملے نے اس معاملے پر لیگل برانچ سے رابطہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :