کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ، مصطفی کمال

بدھ 25 اپریل 2018 15:11

کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ،  مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا کونسا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے،کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ، وزیر اعلی سندھ خوشی خوشی اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے،میں وزیراعلی سندھ کے اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا۔ بدھ کو میڈیاسے گفتگوکے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا کونسا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے،کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی نادرا کا ریکارڈ نکال لیں ،ریکارڈ جھوٹ نہیں بولتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کومشترکہ مفادات کونسل میں اس مقدمے کولڑناچاہیے تھا۔وزیراعلی سندھ مردم شماری کے نتائج کی توثیق کرکے آگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ خوشی خوشی مردم شماری نتائج کی توثیق کرآئے۔آبادی کم ہونے سے سندھ کو پیسے کم ملیں گے،میں وزیراعلی سندھ کے اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا۔وزیراعلی سندھ اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے ۔وزیراعلی سندھ کے بڑے تھے انہیں یہ مقدمہ لڑنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیوں خاموش ہے ،وزیراعلی اس پر بات کیوں نہیں کرتے۔ہم نے کراچی والوں کی آواز بنتے ہوئے دستاویز جمع کرائی ہیں،مردی شماری کا الیکشن سے تعلق نہیں ہوتا ۔