مدیحہ گوہر منجھی ہوئی اداکارہ تھیں‘

انہوں نے تھیٹر کی دنیا کو نیا رنگ دیا‘تھیٹر اور ٹی وی کیلئے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا شہباز،زرداری اور بلاول کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 25 اپریل 2018 15:11

مدیحہ گوہر منجھی ہوئی اداکارہ تھیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکارہ مدیحہ گوہرکے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مدیحہ گوہر ایک منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔مدیحہ گوہر نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔

(جاری ہے)

تھیٹر اور ٹی وی کیلئے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی مدیحہ گوہرکے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مدیحہ گوہرنے تھیٹر کے ذریعے سماجی ناانصافیوں کوبے نقاب کیا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے گوہرکے شوہرشاہدندیم سے اظہارتعزیت بھی کیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مدیحہ گوہر کیلئے مغفرت کی دعابھی کی۔