ملائیشیا نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا

میچز کی میزبانی کیلئے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں،ایم سی اے صدر مہندا والیپورام

بدھ 25 اپریل 2018 15:22

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ملائیشیا نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا،ایم سی اے کے صدر مہندا والیپورام نے کہا ہے کہ میچز کی میزبانی کیلیے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یواے ای میں لیگز کی بہتات اور سٹیڈیمز کے بڑھتے کرایوںکو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملائیشیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے، گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مقامی حکام سے ملاقاتوں میں امکانات کا جائزہ لیا، ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مہندا والیپورام نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انٹر نیشنل میچز کی میزبانی کیلئے وینیوز اور انفرااسٹرکچر موجود ہے، کینرارا اوول سٹیڈیم،کوالالمپور کی مصنوعی روشنیوں میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز بھی ہوسکتے ہیں، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات بھی بہترین ہیں، برصغیر کے ملکوں اور ملائیشیا میں وقت کا بھی زیادہ فرق نہیں،ہم چند گھنٹے ہی آگے ہیں،،پاکستان یہاںپی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے خوش آمدید کہیں گے۔