پشاور،صوبائی سطح پر جدیدکھیلوں سے متعلق ریفریشر کورس 28سی20اپریل تک طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوگا

پہلے کورس میں پشاور،چارسدہ،مردان،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور سوات سمیت مختلف اضلاع سے سکولز اور کالجز سپورٹس لیکچررزفزیکل ایجوکیشن حصہ لیںگے

بدھ اپریل 15:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر جدیدکھیلوں سے متعلق ریفریشر کورس 28سے 30اپریل تک طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوگا ،اپنی نوعیت کے پہلے کورس میں پشاور،،چارسدہ،مردان،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور سوات سمیت مختلف اضلاع سے سکولز اور کالجز سپورٹس لیکچررزفزیکل ایجوکیشن حصہ لیںگے ،جس کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری وڈپٹی ڈائریکٹرہائیرایجوکیشن خیبر پختونخوعبدالرشید انور نے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید خان بلوچ کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا،ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اشتراک سے صوبے میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کی غرض سے سکولز اور کالجز میںخدمات انجام دینے والے فزیکل ایجوکیشن کے لیکچررزکوریفریشرزکورس منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس سے یقینامستقبل میں بہترنتائج نکلیںگے ،انکاکہناتھاکہ اس ریفریشر کورس کا اصل مقصد ملک اور خصوصاًخیبر پختونخوامیںسپورٹس لیکچرراور ارگنائزروں کو کھیلوں کے جدیدقوانین اور تیکنیکس سے آگاہ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرجمشید بلوچ اور محکمہ کھیل کے دیگر حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس ریفریشرکورس کے انعقاد سے متعلق پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ایک نیاانقلات آئے گا،کیونکہ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے سپورٹس لیکچررزاور ارگنائزر کو سپورٹس کے جدیدقوانین سے روشناس ہونے سے براہ راست طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہوسکے گااور یہ اقدام کھیلوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :