پشاور، انصاف انٹر کلب ٹینس ٹینس ٹورنامنٹ دوسے پانچ مئی تک حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا

بدھ 25 اپریل 2018 15:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے تعان سے ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں انصاف انٹر کلب ٹینس ٹینس ٹورنامنٹ دوسے پانچ مئی تک حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔جسمیں ضلع پشاور کے تمام ٹیموں کے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیںگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ کے مطابق ڈی ایس اوجمشید بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر عدنان ممریز کی ذاتی کوششوں سے پشاور میں ٹیبل ٹینس کے فروغ اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں انصاف انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے 2سی5مئی تک کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے انعقادسے انٹر ریجنل انڈر23گیمز کیلئے بھی بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :