تجاوزات کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف بازاروں میں بینرز آویزاں

بدھ 25 اپریل 2018 15:22

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ سرگودھا نے ایک بار پھر تجاوزات کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف بازاروں میں بینرز لگانا شروع کردیئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ منظور شدہ رکشہ سٹینڈ کے علاوہ کسی بھی بازار میں رکشہ کھڑا پایا گیا وہ بحق سرکار ضبط کرلیا جائیگا اسی طرح ریڑھی چھابڑی والوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ تجاوزات سے باز آجائیں وگرنہ ان کا سامان بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائیگا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

میئر سرگودھا نے گزشتہ روز بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تجاوزات کے حوالہ سے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تجاوزات از خود ختم کرنے کیلئے کہا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بھی تجاوز کنندہ تجاوز کرے اس کا سامان ضبط کرنے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف مقدمات درج اور دکانیں سیل کردی جائیں ۔