کمپری ہینسو گروپ آف سکولز کا سائنس میلہ، کتابوں کی نمائش

بدھ 25 اپریل 2018 15:24

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)کمپری ہینسو گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام 2روزہ سائنس میلہ اور کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ سائنس میلہ میں کمپری ہینسو ماڈل سکول سرگودھا کیمپس کے کلاس ششم سے دہم تک طلبہ نے 300 سے زائد سائنس کلچرل اور جیو گرافیکل ماڈل نمائش کے طور پر پیش کئے ۔

(جاری ہے)

سائنس میلہ کے افتتاح سرپرست اعلیٰ کمپر ی ہینسوگروپ چوہدری نوید احمدوڑائچ نے کیا ۔

اس موقع پر وارث ندیم، وڑائچ چوہدری نعیم باجوہ ایڈووکیٹ، ذاکر لطیف اعوان، پرنسپل عرفان اکبر چوہدری، اسلام اللہ وڑائچ، خالد محمود وڑائچ، سنئیر ہیڈماسٹر سید اعجاز کاظمی، ساجد حمید مغلانی، چوہدری اقبال گجر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ دوسرے روز کے مہمان خصوصی سیکرٹری سرگودھا بورڈ کرنل (ر) سید مظہر حسین شاہ نے بچوں کے سائنس ماڈلز کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔