ممکنہ سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقہ کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مرتب

بدھ 25 اپریل 2018 15:24

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جی آئی ایس منیجر لقمان حیدر نے ضلع کونسل کے فیصل ہال میں سپروائزرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پراجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے تھر ڈ فیز کے تحت ممکنہ سیلاب کی زد میں آنے والے سرگودھا ضلع کے 199 میں سے 170 موضع جات اور 1لاکھ 85ہزار افراد کا کمپیوٹرائزڈ جیو گرافیکل ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے سرگودھا پہلے نمبر پر ہے اور بی ڈی ایم اے ٹیموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جسے مزید بہتر بنا کر جلد ازجلد ٹاسک مکمل کیا جائے ۔حاصل ہونیوالا ڈیٹا ممکنہ سیلاب 2018ء میں انتہائی کارآمد ہو گا جس سے نہ صرف ریلیف اور آپریشن کے کاموں میں آسانی ہو گی بلکہ نقصان پر بھی کنٹرول کیا جا سکے گا ۔متاثرین کی امداد میں بھی ڈیٹا معاون ثابت ہو گا اور حقیقی متاثرین کی کسی صورت حق تلفی نہیں ہو گی ۔انہوں نے سپروائزی سٹاف کو ہدایت کی کہ کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :