انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو و کمپوزٹ کے سالانہ امتحانات 5مئی سے شروع ہونگے

بدھ 25 اپریل 2018 15:24

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو و کمپوزٹ سالانہ امتحان 2018 ء کے ریگولرا ور پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کردی ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام امتحانات انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) مورخہ 5 مئی 2018؁ء سے شروع ہونگے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں شریک ہونیوالے طلباء و طالبات کو ان کے داخلہ فارمز پر درج پتہ جات پر رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔