لاہور: سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

بدھ 25 اپریل 2018 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بیگم کوٹ شاہدرہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔27 سالہ فوزیہ کا کہنا ہے کہ اس کی 2 سال پہلے شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا۔

(جاری ہے)

فوزیہ کے مطابق سسرالیوں نے اسے تنگ کیا تو وہ میکے چلی گئی، لیکن 2 روز قبل اس کے خاوند نے فون پر کہا کہ سسرال جاؤ اور اپنی ساس سے معافی مانگ کر وہاں رہو۔خاتون کے مطابق وہ اپنے سسرال گئی جہاں مبینہ طور پر اس کی ساس، جیٹھانی اور دیوروں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔