اوپن یونیورسٹی ٹیڈایکس کی پہلی تقریب5مئی کو منعقدہوگی

بدھ 25 اپریل 2018 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیڈایکسکی پہلی تقریب 5۔مئی کو منعقد ہوگی ،ْ اِس ایونٹ کے تحت "پُرامن کل"کے آئیڈیاز زیر بحث لائے جائیں گے۔اس تقریب کے مقررین میں مختلف مضامین جن میں قانون اور سماجی انصاف ،ْ آرٹ اور ثقافت ،ْ تفریح ،ْ صحت ،ْ تعلیم ،ْ ماحولیات ،ْ معاشیات ،ْ کاروبار ،ْ تجارت اور انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی100سے زائد ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کے اِس میگا ایونٹ میں ٹاک ویڈیوز اور براہ راست تقاریر کے ذریعے طلبہ کے خیالات اور اُن کے ریسرچ ورک کی ترویج کی جائے گی۔"پُر امن کل" ٹیڈایکس ایونٹ کا مرکزی تھیم ہے جو ہر بچے اور جوان کا ایک خواب ہے۔ٹیڈ 1984میں ایک کانفرنس کے طورپر متعارف ہوا تھا جس کا دائرہ ٹیکنالوجی ،ْ تفریح اور ڈیزائن تک محدود تھا ،ْ اب یہ110۔مختلف زبانوں میں تقریباً تمام موضوعات سائنس سے بزنس اور عالمی مسائل کی ترویج کرتا ہے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تقریب ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کی اقدامات )ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنسسز کے انعقاد(کی ترویج کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔