قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی،سعودی عرب

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانسیسی صدر اور امریکی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بنیاد بناکر مذکورہ دعویٰ کیا،جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

اسے وہاں اپنی فوج روانہ کرنا پڑے گی۔یہ کام امریکی صدر کی جانب سے قطر کیلئے امریکی تحفظ منسوخ کرنے سے قبل انجام دینا ہوگا۔قطر میں امریکا کا فوجی اڈہ ہے جس سے قطر کو تحفظ حاصل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔