گزشتہ 16 سال میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے،ترک نائب وزیر اعظم

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ترکی کے نائب وزیر اعظم شمشیک نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 16سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق غازی این تپ کے ایوان تجارت،جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک نائب وزیراعظم شمشیک نے کہا کہ ترکی نے 16 سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور مستقبل میں اہم ترین کام افراط زر کیخلاف نبرد آزما ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا 2002ء سے ابتک عالمی ترقی 78 فیصد جبکہ ترکی کی شرح نمو 230 فیصد رہی ہے۔ترکی پر انگلیاں اٹھانے والے ان اعداد و شمار کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :