سبحان اللہ گروپ کی گلوری 580 کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

سبحان اللہ گروپ کی گلوری 580 کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سبحان اللہ گروپ کارپوریشن کی جانب سے روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ایس یو وی ماڈل گلوری 580 کار کی خوبی یہ ہے کہ اس میں 1.5لیٹر کا ٹربو انجن نصب کیا گیا ہے جو اس کار کی خوبیوں اور پاور میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ انجن میں سی وی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا،جس سے کار کی پائیداری اور سڑک پر دوڑنے کی خوبیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گاڑی میں جدید سہولیات کا اضافہ صارفین کی سہولیات اور آرام کو مدنظر رکھ کر کیا گیا،جس کی وجہ سے یہ ماڈل مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن گیا ہے۔اس کار کی پاکستانی مارکیٹ میں قیمت سوا 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔کار میں موجود خوبیوں کی بدولت اس وقت گلوری 580 صارفین کی اولین پسند بنتی جا رہی ہے۔ کاروباری اور دیگر شخصیات بھی اس ماڈل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔