آپ جتنا معاوضہ طلب کرتے ہیں تو پہلے اپنے آپ کو اس کے قابل بنانا چاہیے ، دپیکا پڈکون

بدھ 25 اپریل 2018 15:36

آپ جتنا معاوضہ طلب کرتے ہیں تو پہلے اپنے آپ کو اس کے قابل بنانا چاہیے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام رواں سال کی دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا، جس کی نیویارک میں منعقد کی گئی تقریب میں اداکارہ نے شرکت بھی کی جہاں انہوں نے خواتین کو ملنے والے معاوضے اور ڈپریشن سے اپنی جنگ پر بات کی۔تقریب کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے اس مقام تک کیسے پہنچی جہاں وہ اپنی پسند کا معاوضہ حاصل کرسکیں، جس پر دپیکا پڈوکون نے کہا کہ آپ کو اس کا اندازہ ہوجاتا ہے، آپ ایسا سوچنے پر مجبور ہوجاتے کہ کیا کہ کچھ زیادہ مانگ رہی ہوں یا میں اس کے قابل ہوں لیکن اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ اس کے قابل ہیں تو پھر اسے حاصل کرنا چاہیے، سالوں سے ہمیں اس بات کا احساس دلایا گیا کہ ہمیں کم معاوضہ ہی ملنا چاہیے اور ہمیں اس پر مطمئن رہنا چاہیے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں وہ ہی ملنا چاہیے جس کے ہم قابل ہیں، اپنے حق کے لیے لڑنا ٹھیک ہے، شروعات میں مشکل ہوگی، لیکن پھر سب ٹھیک ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اس وقت بولی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون نے اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے 15 فروری 2014 کی صبح جب میں سو کر اٹھی تو مجھے بہت عجیب محسوس ہورہا تھا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے، اچانک مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ میری زندگی بے معنی ہوچکی ہے، اور کئی روز مجھے ایسا لگتا ریا جیسے میں ہار چکی ہوں، کچھ ہفتوں بعد مجھے پتا چلا کے میں ڈپریشن میں مبتلا ہوں، لیکن 4 سال بعد میں یہاں آپ سب کے سامنے کھڑی ہوں، اب مجھے ڈپریشن کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے، اور آج میں جانتی ہوں کہ میں کیا ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :