عالمی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،جرمنی

بدھ 25 اپریل 2018 15:38

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے سلامتی کی عالمی پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو اس حوالے سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مداخلت کے بجائے احتیاط یا انسداد سے کام لیا جانا چاہیے،بھی تنازعے کو زبردستی سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے،ماس نے کہا کہ اگر جرمنی ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل کا رکن بن گیا تو وہ امن کی ترویج پر خصوصی توجہ دیگا۔

متعلقہ عنوان :