اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے تعمیر ہونیوالے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منجال ضلع بھمبر کا افتتاح کر یا گیا

موجودہ حکومت نظام تعلیم میں بہتری لانے ، طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ‘قائمقام وزیراعظم

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے تعمیر ہونیوالے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منجال ضلع بھمبر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کیا ۔تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹ اسلامی ترقیاتی بنک سید ظہیر حسین گردیزی ، مانیٹرنگ آفیسر سید صفدر بخاری ،ایکسئین سید عمران نقوی ، ڈائریکٹر پلاننگ ملک کبیر، ڈی سی بھمبر ، متعلقہ ڈی پی آئی ، ڈی ای او سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسران ، آئی ڈی بی اور جرس انجینئرنگ کنسلٹنٹ کے ذمہ داران ، سکول مینیجمنٹ کمیٹی اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں آمد پر قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سید ظہیر حسین گردیزی و دیگر معزز مہمانان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام تعلیم میں بہتری لانے ، طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، تعلیمی اداروں کی بہتری سے ریاست میں بہتری آئے گی ۔

اسلامی ترقیاتی بنک اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ریاست بھر میں تعلیمی اداروں کا تعمیراتی کام جاری ہے ۔بروقت سکولوں کا تعمیراتی کام مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر سید ظہیر حسین گردیزی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے آزادکشمیر میں جاری تمام سکولوں کا تعمیراتی کام بروقت مکمل کیا جائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید ظہیر حسین گردیزی نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منجال ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے ، سکول کی تعمیر میں مقامی کمیونٹی اور سکول انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا ۔ انشاء اللہ اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ بروقت مکمل کر لیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :