ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر نیا معاہدہ ہو سکتا ہے، امریکی و فرانسیسی صدور

بدھ 25 اپریل 2018 15:41

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایما نویل میکرون نے تجویز دی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر نیا معاہدہ ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد 2015 ء میں ایران اور دیگر ممالک کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ہم کچھ زیادہ توسیع کر رہے ہیں اور یہ ڈیل بھی ہو سکتی ہے۔

انھوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ 2015 ء کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کیا تو ایران کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون نے کہا کہ نئے معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں اس کے کردار پر بھی بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :