مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے فرزندسیدعطاء المومن شاہ بخاری کی وفات پررنج وغم کا اظہار

سید عطاء المومن کی وفات دینی اور علمی حلقوں کا بہت بڑا نقصان ہے،دینی تعلیمات کے فروغ امت کے اتحاد کیلئے زندگی وقف کئے رکھی ،ْعرفان صدیقی

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف عالم دین اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے فرزندسیدعطاء المومن شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اسے دینی اور علمی حلقوں کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن نے اپنے عظیم والد کی میراث کا تحفظ کرتے ہوئے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد کے لئے وقف کئے رکھی۔ ختم نبوت کی تحریکوں میں ہمیشہ سرگرم رہے اور اسلام کے خلاف تہذیبی خلفشار کا انتہائی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ سید عطاء المومن کے صاحبزادے سید عطاء اللہ شاہ بخاری (ثالث) اپنے والد اور دادا کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے مرحوم کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔