وزیر داخلہ سندھ سہیل انو ر سیال نے لاڑکانہ میں بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں مبینہ طور پر بچی کی گمشدگی اور امروز تھانہ حیدری کی حدود طیب ہوٹل نوڈیرو لاڑکانہ کے قریب اسکی نعش ملنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی لاڑکانہ سے جامع انکوائری اور اُٹھائے گئے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جدید اور ماڈرن تیکنیکس کی بدولت تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو مؤثر اور مربوط بنا کر قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے مقتولہ بچی کے والدین کے بیانات سمیت عینی اور واقعاتی شہادتوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :