کوئٹہ میںپولیس جوانوںپرحملہ انتہائی افسوسناک ہے،اشرف صدیقی

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاک بنگالی گرینڈقومی جرگہ کے کنوینیراشرف صدیقی،سیکریٹری جنرل یونس الحسینی،محمدعالم آفتاب،حافظ عارف میر،حافظ سیدنور،مظہراحمد،ملک عبدالستار،قاری ظہیررحمانی،مولاناکریم اللہ،ہارون رضاودیگرنے کورنگی بدرٹائون میںدیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کوئٹہ میںغیرملکی عناصرکے ایجنٹوںکی جانب سے فورسزکے جوانوںپر حملے کوسفاکیت قراردیتے ہوئے کہاکہ واقعات میںملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں،پولیس کے سات جوانوںکی شہادت اورپندرہ کازخمی ہوناانتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،بھارت افغانستان گٹھ جوڑکامقصدہی پاکستان کاامن تباہ کرناہے، دہشت گردافغانستان اورایک پڑوسی ملک کے بارڈرسے آکرپاکستان کاامن تباہ کررہے ہیں،PBGQJرہنمائوںنے کہاکہ ملک کے دیگرعلاقوںمیں ماضی کے مقابلے میںقدرے امن وسکون ہے،جس پرقانون نافذکرنیوالے تمام اداروںکومحب وطن بنگلہ زبان بولنے والے شاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہیں، کوئٹہ کودہشت گردوںنے ایک عرصے سے ٹارگٹ بنایاہوا اورپے درپے بے گناہ عوام اور فورسزکے جوانوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں،حالیہ تین خودکش حملہ آووروںکی جانب سے دہشت گردی کی ناپاک کوشش تشویشناک اورقیام امن کی کاوشوںکونقصان پہنچانے کے مترادف ہے،فورسزکے جوانوںکو دوخودکش حملہ آووروںکوٹارگٹ میںپہنچنے سے قبل مارگر انے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں،حکومت وقت آئندہ ایسے سانحات اورفورسزکے جوانوںکے بچائوکیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے،اللہ تعالیٰ خودکش حملے میںشہیدجوانوں کی مغفرت اورزخمیوںکوجلدصحت کاملہ عطافرمائے،30 لاکھ سے زائدفرزندان بانیان پاکستان محب وطن بنگلہ بولنے والے شہداء اورزخمیوںکے اہل خانہ کے غم میںبرابرکے شریک اورملک دشمن عناصرکیخلاف ملک بھرمیںفورسزکی کارروائیوںکی بھرپورحمایت کرتے ہیں ،حکومت تمام زخمیوںکیلئے بہترین علاج معالجے کابندوبست کرے۔