جاز نے شوکت خانم سوشل رسپانسبیلیٹی ایوارڈ 2017 جیت لیا

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر SKMCH&RC) ) میں منعقد ہونے والی کارپوریٹ ڈونرز اور حامیوں کو تسلیم کرنے کی ایک تقریب میں سال 2017 کے لئے جاز کو مسلسل چھٹی مرتبہ سوشل رسپانسبیلیٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جازکے چیف کارپوریٹ اور ریگولیٹری امور کے آفیسر ، علی نصیرنے بات کرتے ہوئے کہا ''یہ ایوارڈ ہیلتھ کیئر کے شعبے میں جاز کے عزم اور ہمارے کارپوریٹ ذمہ داریوں پر کیے گئے اقدامات کی تائید کرتا ہے ۔

ہم اپنی کمیونیٹی کا ہر دن بہتر بنانے کے لیے آئندہ آنے والے سالوں میں بھی شوکت خانم ہسپتال کی حمایت جاری رکھیں گے۔جا ز نے اپنی فاوئڈیشن کے ذریعہ، مالیاتی امداد اور رضاکارانہ طور پر شوکت خانم پراجیکٹ کی بہتری کے لیے بہت سی خدمات پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام کمپنی صحت کے دیگر پروگراموں میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے اور اس کا یقین ہے کہ ہر فرد کو اس کی مالی حیثیت اور پس منظر کے بغیر بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

کئی سالوں کے دوران، جاز اور اس کی فائونڈیشن نے مختلف ایوارڈز وصول کیے ہیں، جو ملک میں کامیاب اور شفاف سی ایس آر کی سرگرمیوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔جاز فائونڈیشن جاز کے بنیادی اقدار کا اظہار کرتی جو کہ تمام پائیدار اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے 'جدت، سچائی، تعاون، کسٹمر سے پیار اور انٹر پرینیورشپ ' کا عملی نمونہ ہے۔

متعلقہ عنوان :