اپریل کے جلسے میں اقلیتی عوام بھرپور شرکت کرینگے‘انتھنی نوید

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ووزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی انتھنی نوید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی سندھ اور کراچی ڈویژن اپنے محبوب قائد کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں استقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان ھے جس کی ایک تاریخ ھے اور خونی رشتے ھیں ھم اپنے خاندان کے ساتھ اس جلسہ میں اپنے خاندان کے ساتھ شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

29اپریل کو ضلع وسطی میں چیئرمین بلاول بھٹو کے جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں PS128 ڈسٹرکٹ ملیر میں عوامی رابطہ مہم کے تحت کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس عظیم الشان اجتماع میں مینارنی ونگ کراچی کے قائدین اشرف سردار، نوئیل اعجاز، سریش کمار، امانت ضیا، ارشد راھی، اختررندھاوا، مورس سنی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس اہم ترین رابطہ میٹنگ میٹنگ میں 29 اپریل کو جلسہ میں مینارٹی کی شرکت کو بھرپور اور تاریخی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے۔ 29 اپریل کو کراچی کے اقلیتی عوام بھرپور شرکت کرینگے ۔