رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ (آج) جاری ہوگی

اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کیلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشارے پیش کئے جائیں گے

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) رواں مالی سال 18-2017 کی اقتصادی سروے رپورٹ آج (جمعرات)جاری کی جائے گی۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کیلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشارے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا جن کے نتیجہ میں ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو تقریبا 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو و سرمایہ کاری، ذراعت، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ و مواصلات اکانکنی، مالیاتی و زرعی شعبوں، کیپیٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات و واجبات، محصولات، توانائی، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی، افرادی قوت، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال، ان شعبوں کیلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :