آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسٹائل ویلیو چین حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے حکومت کی طرف سے 50ارب روپے جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں7.17فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا ’’انسپائرنگ پاکستان‘‘کانفرنس سے خطاب
بدھ 25 اپریل 2018 15:30
(جاری ہے)
کانفرنس میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ء میں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا ،ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے تھے جبکہ بڑے پیمانے پر ادائیگیاں التواء کا شکار تھیں،کمرشل بینکس حتیٰ کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے تا ہم موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ پانچ سالوں میں نہ صرف معیشت بحال ہوئی بلکہ آج پاکستان کی شرح نمو میں حوصلہ افزاء اضافہ ہو چکا ہے،معاشی شرح نمو میں سالانہ تقریبا 6فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس دہائی کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کیپٹل مارکیٹس ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئی ہیں،ہماری 20کروڑ 70لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی بہترین انسانی وسائل کے مواقعوں کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور کپڑے کا شعبہ پاکستان کے بے مثال پیدواری شعبہ کی پہچان ہے اور یہ ہماری برآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے،ہمارے کاروباری افراد کی انٹر پرینیور میں مہارتوں کی وجہ سے پاکستان کو دنیا کے ٹیکسٹائل اور کپڑے کی صنعت سے وابستہ اہم ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے جبکہ نجی شعبہ نے پروڈکشن چین میں خود انحصاری پیدا کر کے پاکستان کو مثالی بنا دیا ہے اور کاٹن سے جننگ ‘ویونگ‘پراسیسنگ ‘فننشنگ اور فیبرکس سے ہوم ٹیکسٹائل اور اپیرل تک ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تمام مہارتیں موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مختلف سہولیات مہیا کی ہیں جن میں طویل مدتی فنانسنگ کی سہولت پر شرح سود 11.4سے کم کر کی5فیصد کر دیا گیا ہے اور اس سہولت میں جننگ اور سپننگ سیکٹر بھی شامل ہیں،2017-18کیلئے ٹیکسٹائل مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد جاری ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ‘ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ سکیم2016-19 کا اجرا ء کیا گیا جس کیلئے سٹیٹ بینک کو سال 2016-17کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت ٹیکسٹائل مشینری کو زیرو ریٹڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پلانٹ بریڈرز رائٹ بل کا نفاذ یقینی بنایا گیا ہے،وزیر اعظم پیکیج کے تحت ٹیکس کے ڈیوٹی ڈرا بیک میں گارمنٹ کے شعبہ کو7فیصد‘میڈ اپس کو6فیصد‘پراسیسڈ فیبرکس کو5فیصد اور یارن اینڈ گریج فیبرکس کو4فیصد کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے حکومت کی طرف سے 50ارب روپے کی رقم جاری کی گئی ہے جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی کا رجحان کم ہوا ہے اور ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت7.17فیصد بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت نے گزشتہ پانچ سالوں میں نمایاں ترقی کی ہے جبکہ سی پیک ملکی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.