اداکار سرمد کھوسٹ متعدد فنکارانہ صلاحیتوں کا مالک ہے، گامی بٹ

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ماضی کے فلمساز گامی بٹ نے سرمد کھوسٹ کو اداکار شان کے مقابلے میں بہترین ،ْ ٹی وی، فلم اور اسٹیج کا اداکار قرار دیدیا ،ْ انہوںنے ایک ملاقات میں کہا کہ سرمد کھوسٹ کو اللہ تعالیٰ نے متعدد فنکارانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ،ْ ان میں رائٹر ،ْ اداکاری ،ْ ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت دیگر بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں ،ْ گامی بٹ نے کہا کہ حال ہی میں سرمد کھوسٹ نے ایک اسٹیج ڈرامے ’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ میں خوبصورت کردار ادا کرنے کے ساتھ بہترین رقص کا جو مظاہرہ کیا وہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھر پور اظہار تھا،ْ گامی بٹ نے کہا کہ سرمد کھوسٹ موجودہ نسل کا صحیح نمائندہ اداکار ہے ،خدا اسے مزید ترقی دے۔

متعلقہ عنوان :