پنجابی فلم ’’جواریا‘‘ کی شوٹنگ (آج )ویلنشیا ٹائون میں ہو گی

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ہدایتکار اقبال عسکری کی پنجابی فلم ’’جواریا‘‘ کی شوٹنگ آج 26 اپریل کو ویلنشیا ٹائون میں ہو گی ،ْ شوٹنگ کے دوران اداکارہ سائرہ چودھری پر ایک گانے کی عکسبندی کے ہمراہ ولن پارٹی کے کچھ مناظر عکسبند کئے جائیں گے، فلم ’’جواریا‘‘ میں اداکار حیدر سلطان ،ْ ولی بخاری، سلطان بلا ،ْ نادیہ بٹ،ْ، راحیلہ آغا اور دیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں، فلم عید الفطر کے بعد نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ،ْ اقبال عسکری ہدایت کار حسن عسکری کے ساتھ طویل عرصہ معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :