جنسی ہراسانی کا الزام،گلوکار علی ظفر کا قانونی نوٹس میشا شفیع کو موصول

بدھ اپریل 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد بھیجا گیا قانونی نوٹس گلوکارہ میشا شفیع لہ لیگل ٹیم کو موصول ہوگیا۔علی ظفر نے میشا شفیع سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ان پر جنسی ہراساں کرنے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

قانونی نوٹس کے مطابق میشا شفیع 14روز کے اندر عائد کیا گیا الزام واپس لے کر علی ظفر سے معافی مانگیں، دوسری صورت میں گلوگارہ کو 100کروڑ روپے تک ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کا نوٹس جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ میشا کی جانب سے ان پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے تمام الزامات سچ ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :