مینٹل ہسپتال لاہور کا ریکارڈ ضائع اور غائب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) مینٹل ہسپتال لاہور کا ریکارڈ ضائع اور غائب ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ مینٹل ہسپتال لاہور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، کروڑوں کے بجٹ کے باوجود ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جاسکا، ریکارڈ نہ ہونے کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید خواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مریضوں اور لواحقین کی اسپتال عملے سے لڑائیاں بھی معمول بن گئی ہیں، ہسپتال میں اسٹاف کی کمی ہے، درجنوں سیٹیں خالی ہیں، جو پر نہیں کی جارہی، تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے۔