پنجاب بھرمیں846ٹریفک حادثات میں3 افراد جاںبحق958زخمی

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی904مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں574افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں381افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات3افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 432ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز391مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت231متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل958متاثرین میں796مرد اور162خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں148فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور543افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ267زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں76موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،89موٹر کاریں،11مسافربسیں،47وین،31ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔