وزیر اعظم آزاد کشمیرکا مظفرآباد کے مضافاتی علاقہ میں جیپ حادثے میں 8افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مظفرآباد کے مضافاتی علاقہ سیری درہ گائوں میں جیپ حادثے میں 8افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے سیری درہ میں جیپ حادثے سے متعلق مکمل رپورٹ بھی طلب کی ہے یاد رہے کہ گزشتہ رات سیری درہ میں جیپ حادثے کے دوران 8افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :