اکادمی ادبیات کے زیراہتمام ’’فکر اقبالؒ موجودہ حالات کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پرمقالہ اور ’’پاکستانی زبانوں کا مشاعرہ‘‘ کل ہوگا

بدھ اپریل 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم وفات کی مناسبت سے ’’فکر اقبالؒ موجودہ حالات کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پرمقالہ اور ’’پاکستانی زبانوں کا مشاعرہ‘‘ کل (جمعہ کو) 4 بجے سہ پہر اکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر موضوع کی مناسبت سے گفتگو کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر توصیف تبسم مشاعرے کی صدارت کریں گے۔ نامور شعراء شاعرِ مشرق کو منظوم خراجِ تحسین پیش کریں گے۔