آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین لیک فٹنس مسائل کے باعث رواں آئی پی ایل کے بقیہ میچز سے باہر

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سن رائزرز حیدرآباد کے آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین لیک فٹنس مسائل کے باعث رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

22 اپریل کو چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ان کی انگلی فریکچر ہوئی تھی۔ سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹین لیک علاج کیلئے واپس وطن جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ رواں ایونٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ سٹین لیک نے چار میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فرنچائز نے ابھی ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :