اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں (آج) مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے

بدھ اپریل 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ کے زیراہتمام اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ کے مزید تین میچز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے، مرغزار گرائونڈ میں نیشنل کلب کا مقابلہ اسلام آباد گرینر سے ہوگا، بھٹو گرائونڈ میں ملت کلب اور مجید میموریل کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ شالیمار گراؤنڈ میں قائد اعظم کلب اور راول ٹائون کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں اسلام آباد کے چار زون کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل زون کی 9، ویسٹ زون کی 11، نارتھ زون کی 7 اور ایسٹ زون کی 10 ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :