مسلم لیگ( ن) کی طاقت کاسر چشمہ عوام ہیں،مشتاق گل

بدھ 25 اپریل 2018 16:10

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پوری طرح متحد اور منظم ہے، ہم اپنی توانائیاں ا س نظریاتی جماعت کو مضبوط تر بنانے کے لیے وقف کئے ہوئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے سلطان ٹائون میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ( ن) کی طاقت کاسر چشمہ عوام ہیں اور عوامی قوت سے مخالفین کی جانب سے کی جانے و الی سازشوں کو ناکام بنائے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگی قائدین کی قومی عوامی اور پارلیمانی خدمات پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں ، ہر انتخابی معرکہ آرائی میں شکست کھانے والے ناکام سیاستدانوںکاپاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ( ن) کے خلاف کیا جانے والا منفی پروپیگنڈہ ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) آج بھی پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :