قومی رضاکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں،ڈی پی او

بدھ 25 اپریل 2018 16:10

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پولیس قومی رضاکاران فورس کا حصہ ہیں ،وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں ۔ضلع کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) محمدسہیل چوہدری نے ضلع بھرکے تھانہ جات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کوذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں 47لاکھ روپے سے زائد رقم کے ٹی اے بل چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمدسہیل چوہدری نے کہا کہ اس وقت 408 اہلکار سرگودہا پولیس کے ساتھ رضاکارانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن میں18خواتین اور9بطور کھوجی شامل ہیں۔ یہ قومی رضاکار پولیس فورس کا حصہ ہیں ۔سرگودھا پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ قومی رضاکاروں کی سرگودھا پولیس اور عوام کے لیے خدمات قابل ِتحسین ہیں اوران کی ویلفیئر کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :