منشیات فروشوں/ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی جاری، منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

بدھ اپریل 16:10

سرگودھا۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گرفتار ملزما ن سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) محمدسہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے صفدر سکنہ اوپی سے چرس1160گرام، شیر محمد سکنہ گوندل سیداں سے پسٹل30بور، عرفان سکنہ موضع سیداں سے رائفل7ایم ایم، بلال سکنہ رتوکالا سے رائفل444بور، اظہر علی سکنہ میانی سے پسٹل30بور،،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے علی اصغر سکنہ 50شمالی سے چرس350گرام، نصر سکنہ92موڑسے پسٹل30بور،عبدالستار سکنہ93شمالی سے پسٹل30بور،اختر سکنہ جھنگ سے پسٹل30بور،بلال سکنہ جھنگ سے پسٹل30بور،،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے عمردراز سکنہ شاہ پور شہر سے چرس230گرام، منیر سکنہ کنڈان کلاں سے پسٹل30بور،دانش سکنہ کنڈان سے پسٹل30بور،،تھانہ کوٹمومن پولیس نے عمران سکنہ کوٹ راجہ سے چرس330گرام،غلام علی سکنہ مٹیلہ سے شراب100بوتل، جہانگیر سکنہ کوٹمومن سے بندوق12بور، فاروق سکنہ کوٹمومن سے پسٹل30بور، ندیم سکنہ 67جنوبی سے پسٹل30بور،،تھانہ جھاوریاں پولیس نے امیر سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور،،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عرفان سکنہ دھریمہ سے شراب20بوتل، تھانہ ساہیوال پولیس نے وقاص سکنہ وجھ سے بندوق12بور،،تھانہ سلانوالی پولیس نے الطاف سکنہ 115شمالی سے شراب60بوتل،اسد علی سکنہ 126جنوبی سے پسٹل30بور،،تھانہ صدر پولیس نے حسنات سکنہ 41شمالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :