سعودی عرب ، عمارت کی دسویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے آدمی کو بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ اپریل 16:16

سعودی عرب ، عمارت کی دسویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے آدمی کو بچا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر قصیم حفر الباطن میں زیر تعمیر عمارت کی10ویں منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش کرنے والے ایک مقامی نوجوان کو بچا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق سعودی سول دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے اس مقامی نوجوان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور اسے بچا لیا گیا ہے ۔ نوجوان کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے ۔ سول دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انھیں تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ مقامی نوجوان ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اس لیے اسنے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :