نواز شریف نے کبھی اپنی من پسند دنیا سے باہر قدم رکھنے کی زحمت نہ کی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 16:16

نواز شریف نے کبھی اپنی من پسند دنیا سے باہر قدم رکھنے کی زحمت نہ کی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء)  معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی اپنی من پسند دنیا سے باہر قدم رکھنے کی زحمت نہ کی۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر و کالم نگار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کو طے شدہ منصوبے کے تحت نکالا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن یہی نواز شریف جب اقتدار میں تھے تو وہ گورننس سے متعلق امور اور کاردگردگی دکھانے کی ضرورت سے مکمل طور پر بے نیاز تھے۔اور ملک کو چلانے کے پیچیدہ وسیع تر معملات سے نواز شریف غیر متعلق تھے۔۔نواز شریف نے کبھی اپنی من پسند دنیا سے باہر قدم رکھنے کی زحمت نہ کی۔۔نواز شریف نے اقتدار کے جہاز کو آٹو پائلٹ پر چھوڑ کر اہم ترین وقت ہاتھ پر ہاتھ دھرے گزاردیا۔وہ حکومت کو اس لیے اچھے سے نہیں چلا رہے تھے کیونکہ وہ اپنے ماتحتوں سے بات کرنے کے روادار نہ تھے۔اور پھر جب حالات نے پلٹا کھایا تو ان کے دائیں بائیں کوئی بھی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :