Live Updates

لاڈلے نے اٴْوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے نوازشریف

عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ بنا کر لاہور سے بھا گ آئے ہیں ،ْ 2013 میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا ،ْ اب 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے ،ْسابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لاڈلے نے اٴْوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ بنا کر لاہور سے بھا گ آئے ہیں ،ْ 2013 میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا ،ْ اب 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔بدھ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام جانتے ہیں ،ْاوپر سے حکم ،ْ کا کیا مطلب ہے، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی۔

انہوں نے کہا وزیر اعلی کے پی نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے ،ْاوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا۔نواز شریف نے کہاکہ لاہور کے عوام نے تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا، وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2013 میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا اور اب 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں ،ْعوام کو یہ بھی تو بتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروا رہا ہے، نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی وہ ان سے مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ نواز شریف منانے میرے گھر آئے تو میں مان جائونگا جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ کیایہ بات چوہدری نثار علی خان نے آپ سے کہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات