لیہ ،ْ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی

بدھ اپریل 16:20

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) لیہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے شوکت آباد میں تیز رفتار مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مزدوری پر جانے والے 3 سگے بھائیوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔۔پولیس کے مطابق بس لاہور سے ڈیرہ اسمعیل خان جا رہی تھی ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ناصر ولد حاجی امیرشاہ، موسی خان ولد حاجی امیر شاہ، محمد یٰسین ولد حاجی امیر شاہ ،غفور خان ولد اسلم خان، رمضان ولد غلام حیدر شامل ہیں ۔ زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔