سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ، فدا حسین اور دیگر کیدائر درخواستوں کی سماعت، ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ، فدا حسین اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ملزمان کے وکلاء دلائل مکمل ہونے پر جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت کے دوران درخواست پر نیب پراسیکیوٹر دلائل جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ، فدا حسین اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے ۔ جس پر عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں کے خلاف دلائل جاری رکھٰں گے ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر 800 سے زائد جعلی بھرتیوں کے ذریعہ سرکاری خزانے کو 50 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔