جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3 مئی تک توسیع کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین مئی تک توسیع کر دی ۔ تفتیشی افسر نے کیس میں نامزد ملزم رحیم بخش کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو رابعہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا گی ا۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرنے کی استدعا کی ۔ عدالت نے استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین مئی تک توسیع کر دی ۔ عدالت کو تفتیشی افسر نے کیس میں نامزد ملزم رحیم بخش کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کی رہائی کو منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم عدالت کو مطلع کیے بغیر شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتا ۔

اگر ملزم کے خلاف بعد میں ثبوت مل جائیں تو اسے شامل تفتیش کیا جائے ۔ دوسری جانب عدالت میں تفتیشی افسر نے دو چشم دید گواہوں کے بیانات قلم بند کرانے کے لیے درخواست دائر کرائی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو منظو رکرتے ہوئے آئندہ پر سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ رابعہ قتل کیس میں رحیم بخش ، مہر علی ، فضل اور فقیر بخش نامزد ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ اورنگی میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :