سرغنہ عزیر بلوچ کی کسٹڈی کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے تازہ رپورٹ پیش کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی کسٹڈی کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے تازہ رپورٹ پیش کر دی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ عدالت میں جیل سپرنٹینڈنٹ نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی کسٹڈی کے حوالے سے تازہ رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عزیر بلوچ سمیت پانچ ملزمان کو 11 اپریل 2017 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں دیا گیا ۔ عزیر بلوچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 11 کی موجودگی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عزیر بلوچ کو تھانہ نبی بخش کے مقدمہ الزام نمبر 67/2016 میں حوالے کیا گیا لیکن تاحال عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کو موصول نہیں ہوئی ۔ عدالت نے جیل انتطامیہ کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی ۔