سرگودھا، پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھکمیاں دینے، بلیک میل کرنے والے گینگ کے رکن کو گرفتار کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سرگودھا پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھکمیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے گینگ کو ٹریس کر کے اس کے رکن کو گرفتار کر لیا۔ جس سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام نیسوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ شاہ نکڈر ٹیم نے چک157شمالی کے شعیب کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کی تصاویر حاصل کرکے اور ان میں تبدیلی کرکے بلیک میل کرتے تھا۔گرفتارملزم کے قبضہ سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد کرلیے گئے ہیں۔